Sunday, 9 August 2015

یمنی مزاحمت کاروں نے عدن کے بعد یمن کا صوبہ دالیا بھی شیعہ جنگجؤوں اور باغی یمنی فوج سے آذاد کروا لیا-

یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے خلاف لڑنے والے سعودی حمایت یافتہ مزاحمت کاروں نے یمن کے ساحلی صوبے عدن کو حوثیوں سے آذاد کروانے کے بعد اب یمنی صوبے #دالیاء کو بھی حالیہ لڑائی کے بعد حوثی جنگجوؤں سے آذاد کروا لیا ہے-


یمن کی لڑائی میں میڈیا رپورٹنگ بہت ہی کم ہے اور وہاں کی اس لڑائی میں نقصانات کی خبر کسی بڑے میڈیا گروپ نے نہیں بتائی لیکن لوکل لوگوں اور سوشل میڈیا پہ یمنیوں کے مطابق حوثی بڑے شدید جانی نقصانات سے دوچار ہیں اور یمن کے اس جنوبی محاذ پہ ہر طرف ان کی دفاعی لائنیں ٹوٹ رھی ہیں-
اس کے علاوہ بڑی تعداد میں حوثی کمانڈروں اور جنگجوؤں نے گرفتاری دے دی ہے-
واضح رھے کہ اس لڑائی میں حوثی مخالف مزاحمت کاروں کو سعودیہ اور یو اے ای نے بڑی تعداد میں ٹینک و بکتر بند گاڑیاں فراہم کی ہیں اس کے علاوہ ان کو سعودی طیاروں کی فضائی مدد بھی حاصل ہے- جبکہ دوسری طرف یمن کی فوج کا ایک بڑا حصہ حوثیوں سے جا ملا ہے اور یمنی فوج کی آرٹیلری اور بھاری ہتھیاروں سے حوثیوں کے شانہ بشانہ لڑ رھا ہے-




posted from Bloggeroid

No comments:

Post a Comment