Wednesday, 12 August 2015

القاعدہ برصغیر کی شاخ "الانصار بنگلادیش" نے مزید 6 سیکیولر ایکٹوسٹس کو قتل کرنے کی دھمکی دے دی

القاعدہ برصغیر کی شاخ "الانصار بنگلادیش" نے مزید 6 سیکیولر ایکٹوسٹس کو قتل کرنے کی دھمکی دے دی-
اس سے پہلے القاعدہ کی یہ شاخ 4 سیکیولر بلاگرز کو قتل کرنے کا زمہ داری اٹھا چکی ہے-
انصار بنگلادیش نے یہ اعلان فیس بک پہ اپنے صفحے پہ ان چھ لوگوں کی تصاویر جاری کر کے کیا- ان چھ لوگوں کا تعلق "گناجران مانچاء" نامی تنظیم سے بتایا جاتا ہے-
"ان میں سے تین افراد اسلام مخالف شاعر ہیں اور تین بلاگر ہیں جو اسلام کے خلاف گستاخیاں کرتے ہیں"
ان چھ افراد کی شناخت "ہنری سواپن" "چارؤ تاہین" "سید مہدی حسین" "نظرالبسواس" " توہن داس" اور "پریتم چوھدری" کے نام سے ہوئی ہے-
واضح رھے کہ انصار بنگلادیش کی طرف سے یہ دھمکی ایک اور اسلام مخالف بلاگر "نیلوئے چکرابھارتی نیل" کو قتل کرنے کے کچھ ہی دن بعد جاری کی گئی ہے- اور اس نیلوئے نیل کا تعلق بھی اسی "گناجران مانچاء" نامی تنظیم سے تھا-

نیلوئے چکرابھارتی نیل کے علاوہ القاعدہ کے ہاتھوں اسلام کی گستاخی کرنے کی وجہ سے قتل ہونے والوں میں "اویجیت روئے" "واشق رحمان" "انانتا بجوائے" شامل ہیں-



posted from Bloggeroid

No comments:

Post a Comment